دعویٰ تنسیخ نکاح Suit for dissolution of marriage (daawa tanseekh e nikah)
بعدالت جناب سینئر سول جج صاحب باختیارات فیملی جج رحیم یار خان
نام دختر____ قوم____ سکنہ محلہ جناح پارک شہر رحیم یارخان
(مدعیہ)
بنام
_____ ولد _____ قوم ______ سکنہ جناح پارک شہر رحیم یارخان
(مدعا علیہ)
دعویٰ تنسیخ نکاح بر بنائے خلع
جنابِ عالی
مدعیہ بذریعہ کونسل حسب ذیل عرض ہے
1-یہ کہ مدعیہ کی شادی ہمراہ مدعا علیہ 6 ستمبر 2018 کو ہوئی اور اس رشتہِ ازدواج سے کوئی اولاد تولد نہ ہوئی ہے ۔
کاپی نادرا شادی سرٹیفکیٹ لف ہے
2- یہ کہ مدعا علیہ ایک لالچی انسان ہے یہ راز مدعیہ پر شادی کے بعد عیاں ہونے لگا، مدعیہ چونکہ امریکہ کی شہریت رکھتی ہے صرف امریکی شہریت حاصل کرنے کےلئے مدعا علیہ نے مدعیہ کے ساتھ نکاح کیا تھا جو کہ مدعیہ کے علم میں آ جانے پر اختلافات کا آغاز ہو گیا۔
3- یہ کہ مدعا علیہ، مدعیہ کو ڈراتا اور دھمکاتا رہا کہ تم میرے کاغذ بنوا کر مجھے امریکہ لے کر چلو اور پھر مدعیہ کو مارتا پیٹتا رہا، چونکہ مدعا علیہ کی بد نیتی مدعیہ پر پہلے سے عیاں ہو چکی تھی تو مدعیہ نے مدعا علیہ کو بتائے بغیر امریکہ واپس چلی گئی تو مدعا علیہ نے غصے میں آ کر مدعیہ کو طلاق ثلاثہ دے دی۔ مدعیہ چونکہ فقہ حنفیہ سے تعلق رکھتی ہے تو مدعیہ کی طلاق فعال ہو چکی ہے کیونکہ ان میں رجوع نہ ہوا ہے۔ مدعیہ نے مدعا علیہ سے تحریری طور پر طلاق کا مطالبہ کیا تو مدعا علیہ نے امریکہ لے جانے کا مطالبہ رکھ دیا۔
4- یہ کہ طلاق، طویل عرصے کی دوری اور مدعا علیہ کی لالچ کی وجہ سے مدعیہ کے دل میں مدعا علیہ کے لیے شدید نفرت پیدا ہو گئی ہے لہٰذا مدعیہ کا نبھاہ ہمراہ مدعا علیہ قانونی، اخلاقی و شرعی طور پر ممکن نہ ہے لہٰذا مدعیہ کو خلع محض کاغذات کو صحیح کروانے کی غرض سے درکار ہیں، مدعیہ کو خلع دیا جانا قانونی طور پر عین درست ہے۔
5- یہ کہ مدعا علیہ کو بارہا کہا اور کہلوایا گیا کہ مدعیہ کو اب تحریری طور پر طلاق دے دے لیکن مدعا علیہ ایسا کرنے سے صاف انکاری ہے اور وہی شرط رکھے ہوئے ہے جو کہ بنائے دعویٰ بنائے مخاصمت ہے۔
6- یہ کہ رہائش فریقین اندر حدود عدالت جنابِ والا ہے لہٰذا دعویٰ سننے و فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
7- یہ کہ دعویٰ ہذا پر مختص شدہ عدالتی فیس چسپاں کر دی گئی ہے۔
بحالات بالا استدعا ہے کہ مدعیہ کا دعویٰ برخلاف مدعا علیہ ڈگری فرمایا جاوے انصاف پروری ہو گی۔ تحریر________
عرضے
نام
مدعیہ
Comments
Post a Comment