دستاویز معاہدہ بیع نامہ(Contract for sale of residential plot) Dastawez muaahida bay nama
دستاویز معاہدہ نامہ بیع
مابین (مالک رائل بشیر گارڈن/بائع/ فریق اول)
۱- محمد _______ ولد محمد _____ قوم جٹ ______ سکنہ __ حافظ کالونی، رحیم یارخان
شناختی کارڈ نمبر 0-0000000-00000
مشتری/خریدار/ فریق دوم
_____ ولد _______ قوم ______ سکنہ ________رحیم یارخان
شناختی کارڈ نمبر 0-0000000-00000
موبائل نمبر
بابت پلاٹ نمبر 20
حسن بلاک2
9مرلے
'55 × "6'44
-/3,89,500 روپے فی مرلہ
نقد بذریعہ چیک ہائے
0014
0015
HBL
جو کہ فریقین بسلامتی ہوش و حواس اقراری ہیں کہ فریق اول پلاٹ سکنی متذکرہ بالا واقع رائل بشیر گارڈن ہاؤسنگ سکیم، موضع علی اکبر سانگھی، صادق کینال رحیم یارخان کے مالک و قابض ہیں۔ رقبہ ہذا قبل ازیں ہر قسم کی بار کفالت سے پاک و صاف ہے اور نہ کوئی دعویٰ/ مقدمہ کِسی بھی عدالت میں زیر سماعت نہ ہے اور نہ ہی کوئی حکمِ امتناعی جاری شدہ نہ ہے فریق اول کے ایجاب پر فریق دوم نے پلاٹ لینے کا اظہار کیا تو فریق اول نے پلاٹ ہذا بحق و بدست فریق دوم بلعوض طے شدہ قیمت فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے، یہ کہ فریق دوم نے طے شدہ قیمت مورخہ /19/09/2020 ادا کرنے کی بابت اٹھارہ لاکھ چوالیس ہزار چھ سو تیئیس روپے(-/18,44,623.Rs) بذریعہ چیک نمبری 0014 HBL بینک، و نقد بطور پیشگی فریق اول کو ادا کر دیئے تھے مزید بقیہ رقم مبلغ سولہ لاکھ ساٹھ ہزار ایک سو ساٹھ روپے(16,60,160.Rs ) مورخہ 15/12/2020 کو بذریعہ چیک نمبری 0015 HBL بینک ادا کر کہ اپنے ذمہ بابت خریداری پلاٹ مذکورہ بالا قیمت مبلغ -/35,04,783 .Rs پینتیس لاکھ چار ہزار سات سو تراسی روپے ادا کر دی ہے جن کی جملہ رسیدات فریق اول نے مرتب کر کہ فریق دوم کے حوالے کر دی رسید رقم مبلغ پیشگی 18,44,623 روپے نمبری 1502 ہے اور رسید رقم بقیہ مبلغ 16,60,160 روپے نمبری 1503 ہیں جسکی بابت ایک payment clearance certifiable RPG-0012 مورخہ 16/12/2020 کو مرتب کر کہ فریق دوم کے حوالے کیا کہ اِسکے بعد فریق دوم کے ذمہ کِسی قسم کی کوئی واجب الادا رقم نہ ہے۔ فریق اول اب پابند ہے کہ پلاٹ مذکورہ بالا کو فریق دوم کے حق میں حتمی بیع رجسٹری کروا دے جسکا فریق اول قانوناً و اخلاقاً پابند ہے۔ رائل بشیر گارڈن کو جب سرکار کی طرف سے NOC جاری ہو جائے گا تو پلاٹ مذکورہ بالا کو فریق اول، فریق دوم کے نام حتمی طور پر رجسٹری بیع کروا کر منتقل کر دے گا۔ قبضہ پلاٹ مذکورہ بالا بھی فریق دوم کے حوالے کر دیا ہے جو اِس پر سوسائٹی کی جانب سے ہدایت کردہ طریقے سے 7 فٹ کی چار دیواری کروا سکتا ہے۔
معاہدہ کی شرائط و ضوابط درج ذیل ہیں:
۱- یہ کہ رائل بشیر گارڈن انتظامیہ سوسائیٹی میں 30/40/50/60/80 فٹ چوڑی میٹل سڑکیں، گرین بیلٹ، پارکس، مساجد، اسکول، سیوریج، بجلی، کمرشل سینٹر، گیٹ، CCTV کیمرے لائٹ و غیرہ لگانے اور مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ فریق اول یہ ڈویلپمنٹ عرصہ چھ سال میں مکمل کرنے کا پابند ہے۔
۲- یہ کہ رائل بشیر گارڈن انتظامیہ گرین بیلٹ اور سوسائٹی کی سڑکوں پر باقاعدگی سے صفائی کروانے اور جملہ فراہم کردہ سہولیات کی مینٹیننس کی پابند ہوگی۔
۳- یہ کہ سوسائٹی میں رہائش اختیار کرنے کے بعد سوسائٹی کی جانب سے صفائی سکیورٹی وغیرہ کی مد میں لاگو ہونے والے ماہانہ چارجز سوسائٹی کے رہائش کنندگان باقاعدگی سے ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
۴- یہ کہ خریدار پلاٹ ہذا پر مکان/ کوٹھی /دکان/ پلازہ وغیرہ تعمیر کرنا چاہے تو گیٹ شٹر میٹل روڈ سے 18 انچ سے زائد اوپر نہ رکھے گا اور ریمپ کی لمبائی 4 فٹ سے زیادہ نہ رکھے گا۔
۵-یہ کہ خریدار گرین بیلٹ میں کوئی تعمیر یا بیرونی آہنی سیڑھی یا بالکنی وغیرہ نہ بنائے گا اور نہ ہی گھر کی بیرونی دیواروں پر سوکھنے کے لیے کپڑے وغیرہ پھیلائے گا ایسی صورت میں انتظامیہ کو جرمانہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
۶- یہ کہ کوئی خریدار سوسائٹی ھٰذا کے خرید کردہ پلاٹ/ مکان کو کمرشل مقاصد کے لئے ہرگز استعمال نہ کرے گا۔
۷-یہ کہ کوئی خریدار سوسائٹی ہذا میں خرید کردہ پلاٹ کو کسی دیگر ملحقہ علاقہ کے ساتھ جوائنٹ نہ کرے گا اور نہ ہی کسی بیرونی پلاٹ کو ساتھ شامل کرے گا۔
۸- یہ کہ خریدار سوسائٹی کی چار دیواری سے باہر کسی کو بھی بجلی/ گیس یا راستہ ہرگز نہ دے گا ایسا کرنے کی صورت میں سوسائٹی انتظامی قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
۹- یہ کہ کوئی خریدار رجسٹری کروانے سے پہلے پلاٹ آگے فروخت کرنا چاہے تو مبلغ بیس ہزار روپے -/20,000 .Rs فائل ٹرانسفر فیس ادا کرے گا۔
۱۰- یہ کی ڈویلپمنٹ میں گیس کی سپلائی کے اخراجات شامل نہ ہیں موقع پر گیس فراہم کرنے پر جو اخراجات فی مرلہ کے حساب سے سوسائٹی انتظامیہ لاگو کرے گی وہ خریدار ادا کرنے کا پابند ہوں گا۔
۱۱- یہ کہ تعمیرات کرنے سے قبل خریدار پلاٹ ہذا میں کوئی جانوروں کا بھانا نہ بنائے گا اور کوئی کاشت وغیرہ نہ کرے گا۔
۱۲- یہ کہ رائل بشیر گارڈن انتظامیہ اور سوسائٹی کے رہائشی ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں گے اور طے شدہ ضابطہ اخلاق کے پابند رہیں گے سوسائٹی کو مثالی رہائشی منصوبہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔
۱۳- یہ کہ پروجیکٹ پلانز دوسری تفصیلات کسی قانون یا تکنیکی بنیاد پر اگر تبدیل کرنا نا گزیر ہوا تو سوسائٹی اس کو تبدیل کرنے کی مجاز ہوگی اور خریداران اور اس پر اعتراض کا حق حاصل نہ ہوگا۔ تا حدِ امکان خریدار کو بلاواسطہ نقصان نہ ہو اور قانونی حق کے خلاف نہ ہو۔
۱۴- یہ کہ فریق اول کو پلاٹ ہذا کا نمبر / سائز اور حیثیت تبدیل کرنے کا حق حاصل نہ ہوگا اور سوسائٹی انتظامیہ یہ بھی اس چیز پر کار بند رہے گی۔ اگر ایسا کرنا مقصود ہوا تو سوسائٹی انتظامیہ پہلے خریدار کو ایک نوٹس جاری کرے گی۔
۱۵- یہ کہ انتظامیہ سوسائٹی فریق اول اور فریق دوم اور وارثان فريقین باز گذشت جملہ شرائط و ضوابط کے پابند رہیں گے اور فریق اول کی موت کی صورت میں وارثان فریق دوم بیع رجسٹری کروانے کے پابند ہوں گے اور اگر فریق دوم فوت ہوں جاتا ہے تو فریق دوم کی زوجہ کے نام یا والدہ کے نام پر بیع رجسٹری کروا دی جائے گی۔ فریقین نے شرائط و ضوابط ھٰذا کو پڑھ / سن/ سمجھ کر دستخط کیا اور دستخط نشان ثبت کر دیے ہیں۔
۱۶- یہ کہ بوقت منتقلی/ حوالگی کا قبضہ پلاٹ کی پیمائش / رقبہ میں کمی بیشی کی صورت میں، قیمت میں فی مرلہ کے حساب سے کمی بیشی کی جائے گی۔
خدانخواستہ فریقین میں معاہدہ ہذا پر کسی قسم کا کوئی اختلاف ہوجائے تو سول کورٹ سے رجوع کیا جائے گا اور عدالتی فیصلہ کی پاسداری کی جائے گی اور جس فریق کے خلاف فیصلہ آیا وہ خرچ و حرج دعویٰ اور وکیل کی فیس ادا کرنے کا پابند ہوگا لہذا دستاویز اقرارنامہ میں مابین فریقین روبرو گواہان سنداً تحریر ہے۔
گواہ نمبر 1۔ بائع مشتری
گواہ نمبر 2
Comments
Post a Comment